the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی



آپ گھر سے دور ہوں اور آپ کے موبائل فون کی بیٹری ختم ہو جائے تو آپ کیا کریں گے؟ خاص طور پر ایسے میں جب آپ کو گھروالوں یا کسی دوست سے ضروری رابطہ کرنا ہو۔ یقینا یہ ایک تکلیف دہ صورتحال ہوتی ہے لیکن اب آپ کی اس تکلیف کا حل دریافت ہو گیا ہے۔ پروڈیو یونیورسٹی کی ایک سافٹ ویئر ڈیویلپر ٹم نے ایسی ایپلی کیشن ہش(Hush)بنا ڈالی ہے جو آپ کی بیٹری کو 20فیصد تک بڑھا سکتی ہے۔


ٹم کا کہنا ہے کہ کسی بھی اینڈرائیڈ فون کی تمام ایپلی کیشنز اس کی 45.9فیصد بیٹری استعمال کرتی ہیں۔ تقریباً 29فیصد بیٹری اس وقت صرف ہوتی ہے جب موبائل فون لاک ہوتا ہے اور صارف اسے استعمال نہیں کر



رہا ہوتا۔ ٹم کا کہنا ہے کہ اینڈرائیڈ فون کی ایپلی کیشنز خود کار طریقے سے دن بھر لانچ اور ری فریش ہوتی رہتی ہیں تاکہ وہ ہر وقت اپ ڈیٹ رہیں اور کسی بھی وقت استعمال کے قابل ہوں۔ آپ اس عمل سے مکمل طور پر بے خبر ہوتے ہیں۔
Hushنامی یہ ایپلی کیشن آپ کے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری کو اس وقت خرچ ہونے سے بچاتی ہے جب آپ کا فون سلیپ موڈ پر ہوتا ہے۔ یہ ایپ آپ کے اینڈرائیڈ فون کی ایپلی کیشنز کو بلاوجہ لانچ یا ریفریش ہونے سے روکتی ہے جس سے بیٹری کی بچت ہوتی ہے۔ ٹم کا کہنا ہے کہ وہ اس ایپلی کیشن پر مزید کام کر رہے ہیں اور ان کی خواہش ہے کہ وہ اس کے ذریعے اینڈرائیڈ فون کی بیٹری لائف دوگنا کر دیں۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.